نواب شاہ (بیورورپورٹ )مرزا پور میں زمین کے تنازعہ میں بھنڈ برادری کے پانچ افراد کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیاگیا عدالت نے ملزمان کا نوروزہ جسمانی ریمانڈ دیکر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قاضی احمد کے علاقے مرزا پور میں زمین کے تنازعہ پر بھنڈ برادری کے پانچ افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا مقدمہ انسداد دہشتگری کی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے مقدمہ میں پیش کردہ پانچ ملزمان شبیر زرداری،مشتاق ماجو ٹھو،لطف مری، مقیم خاص خیلی،غلام مصطفےٰ مری کو نو دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے کہا کہ دولت پور مجسٹریٹ نے مقدمہ نمبر تین کو شہید بینظیر آباد دہشتگردی عدالت منتقل کیا ہے گرفتار ملزمان کو دفعہ 302 قتل کی ایف آئی ار کے تحت پیش کیا گیا تھا آئندہ سماعت پر 7ATAکی دفعہ بھی مقدمہ میں شامل کردی جائیگی۔