• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے میگا پرا جیکٹس کو تر جیحی بنیادوں پر آ گے بڑ ھایا جارہا ہے، کمشنر

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) نیشنل انسٹی ٹیو ٹ آف منیجمنٹ کی جا نب سے فیڈرل و دیگر صوبائی سروسز کے افسران پر مشتمل گروپ نے کمشنر آفس راولپنڈی کا دورہ کیا۔ سٹڈی ٹور پر آنے والے افراد کو راولپنڈی ڈویژن کے بارے میں بر یفنگ دی گئی۔کمشنر راولپنڈی نو رالامین مینگل نے ان لینڈ سٹڈی ٹور پر آنے والے افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی ضلع میں سالانہ تر قیا تی پرو گرام کے تحت مفاد عامہ کے412منصوبے جا ری ہیں جن میں 316نئے جبکہ96 جاری ہیں اوران منصو بوں کیلئے134748.072ملین روپے مختص کیےگئے ہیں جن میں زیادہ ترسکیمزسکول، محکمہ صحت، واسا، پبلک ہیلتھ، ہا ئی ویز اور لو کل گو ر نمنٹ سے متعلقہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے میگا پرا جیکٹس کو تر جیحی بنیادوں پر آ گے بڑ ھایا جارہا ہے۔ر نگ روڈ منصو بے اور لئی ایکسپر یس و ے کے منصو بے پر بھی پیش ر فت جاری ہے۔ راولپنڈی میں پرا ئس کنٹرول کے حوالے سے گرا نفروشوں و ذ خیرہ اندوزوں کے خلاف کا روا ئیاں جا ری ہیں۔
اسلام آباد سے مزید