کراچی(اسٹاف رپوٹر) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے ترجمان الیاس مغل کے مطابق شیخ الاسلام، قائد انقلاب ڈاکٹر محمدطاہر القادری کی 71ویں سالگرہ 19فروری کو دنیا بھر میں منائی جائیگی، اس موقع پر ٹی ایم کیو کے تعلیمی،سماجی اداروں، اہم شخصیات کی رہائش گاہوں پر سیمینارز، جلسے، مباحثے، دعائیہ تقریبات ہوں گی، ترجمان کے مطابق بیس روزہ تقریبات کے سلسلے میں ضلع ملیر کے تحت سیمینار ایک فکر،ایک تحریک، ایک تاریخ آج شام مقامی لان فیوچر کالونی میں ہوگا۔