اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میری ہمدردی مراد سعید کیساتھ ہیں جسکی عزت کواچھالاگیا، جس ملک کا وزیراعظم کھڑے ہو کر گالیاں دے پھر کونسی اخلاقی قدریں رہ جاتی ہیں، عدم اعتماد کامیاب ہو گی، راستہ بہت ہموار ہے، وزیر اعظم عدم اعتماد سے گھبرا کر ہر قسم کی باتیں کر رہے ہیں، کوئی شخص آج عمران خان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محسن بیگ سے کوئی ہمدردی نہیں، میری ہمدردی اس وفاقی وزیرسے جس کی عزت کواچھالاگیا، مرادسعید کو پارلیمان میں بات اٹھانی چاہیے تھی، مراد سعید کو پارلیمان جانے کے بجائے ایف آئی اے چلے گئے، محسن بیگ کی ہڈیاں توڑدی گئیں، کسی کو تشدد کا حق نہیں، تشدد کا جواب دینا پڑے گا۔