کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشین میں ایف آئی اے نے یوٹیلیٹی اسٹور کے سبسڈی والے گھی کی اوپن مارکیٹ کرنے الزام میں اسٹورکے دوانچارج اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے ایف آئی اے نے ایک کاروائی کے دوران پشین میں یوٹیلٹی اسٹور کی گھی اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کے الزام میں یوٹیلٹی اسٹور کے دو انچارج ملک نعیم ،نوید اقبال اور ایک شخص نظر کو گرفتار کرلیا گرفتارافراد نے یوٹیلیٹی اسٹور سے سبسڈی والے گھی دوکانداروں کو فروخت کیا تھا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔