راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پیپلزپارٹی راولپنڈی سٹی کے نئے عہدیداروں نے اتوار کو پارٹی دفتر باقاعدہ طور پر سنبھال لیا ہے۔اس سے قبل پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے تمام رہنمائوں اور کارکنوں نے جائے شہادت بے نظیر بھٹو پر حاضری دی اور دعا کی۔ادھرپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما میاں خرم رسول کی قیادت میں رانا رفاقت،آصف ا کبر اور سابق ناظمین پر مشتمل وفد نے ملک خالد نواز بوبی سے ملاقات کی اور ان کو پیپلزپارٹی پنجاب کے سنیئر نائب صدر بننے پر مبارکباد دی۔ جائے شہادت بینظیر بھٹو پر ہونے والی تقریب میں ملک عامر فدا پراچہ ، میاں خرم رسول ،راجہ الطاف حسین، ملک انجم فاروق پراچہ، صدر پی ایل بی سید نذر شاہ، بابر جدون ،چوہدری افتخار احمد، سابق سینیٹر سردار سلیم، ناصر میر ،سردار قدوس ،ذوالفقار احسن ملک، رانا رفاقت ،آغا ثاقب آ،صف اکبر ،ایاز پپو ،بنارس چوہدری ،حسن شیرازی ،راجہعلی منہاس،راجہ پرویز چوہدری سجاد، انصر کیانی، حسین طارق راجہ، ملک ایوب راشد بٹ ،ساجد عمر، رضوان سنی ،توقیر بٹ،طارق وحید بٹ، خواتین ونگ کی سمیرا خان، ناصرہ شاہین، گل ناز بادشاہ، نوید کنول ، ملک ندیم، شفیق جدون سمیت کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرخالد نواز بوبی ،کامران حسین اورراجہ شاہد محمود نے کہا کہ ہماری قیادت نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں ۔ ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے پارٹی کارکنوں کے لیے کھلے ہیں۔بابر جدون اور چوہدری فتخار نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں پارٹی آفس میں ملک عامر فدا پراچہ نے علامتی طور پر آفس کی چابی نئے عہدیداروں کے حوالے کی۔ادھرسوشل میڈیا ٹیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےپیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے کہا ہے کہ 27 فروری کے لانگ مارچ کی تاریخی کامیابی کے لئے پورے ملک کی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی رابط مہم جاری ہے۔