کوئٹہ(پ ر) ایف سی بلوچستان نارتھ ژوب ملیشیاء اور اخوت فائونڈیشن کے اشتراک سے ژوب میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا ماہر ڈاکٹرز نے 1500 مریض جن میں 480 بچے اور 623 خواتین شامل تھیں کا معائنہ کیاانہیں ادویات دیں کیمپ میں 440 مریضوں کے آنکھوں کی سکریننگ اور 300 سے زائد مریضوں کو چشمے فراہم کئے گئے کیمپ میں لیب ٹیسٹ، مائنر آپریشنز اور ایمرجنسی کئیر کی سہولیات بھی موجود تھیں ایف سی حکام نےکیمپ کامعائنہ کیا اور مستحق افراد میں راشن اور گرم کپرے بھی تقسیم کیے مقامی عمائدین نے کیمپ کے انعقاد پر منتظمین کاخیرمقدم کرتے ہوئے مزید کیمپ لگانے کی بھی استدعا کی۔