• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان کی ایک فیملی کی چوتھی نسل کو بھی وراثت نہ مل سکی، سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

ملتان(نمائندہ جنگ) ڈیرہ غازی خان کی ایک فیملی کی چوتھی نسل کو بھی وراثت نہ مل سکی اور انہیں سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑ گیا،پٹیشنر محمد اسماعیل کے کونسل سید مزمل حسن بخاری نے کہا کہ ان کے موکل کی والدہ جیون کو 1926 میں وراثت سے محروم کردیا گیا،رواج عام کا سہارہ لے کر دونوں حقیقی بہنوں سونن اور جیون کو ان کے شرعی اور قانونی حق سےمحروم کردیا اس طرح وہ 350 - 350 کنال اراضی سے محروم ہوگئیں،اب ان کے پوتوں اور بیٹوں کو اپنے حق کیلئے لڑتے ہوئے چار دہائیاں گزر گئی ہیں،فاضل عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
اہم خبریں سے مزید