• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب،سی ٹی ڈی کا گھر پر چھاپہ، فائرنگ کا مبینہ تبادلہ، 4 افراد ہلاک

ژوب ( نمائندہ جنگ )گھر پر چھاپہ اورمبینہ فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جاں بحق اوردو زخمی ہو گئے ،لواحقین نےلاشوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ قومی شاہراہ بلاک کر دی اور کہا کہ واقعے میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب سی ٹی ڈی کی ٹیم نے کوئٹہ قومی شاہراہ پر واقع کلی شہاب زئی میں حاجی لعل محمدکاکڑ نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم اس دوران مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد نواب خان زادہ ولد لعل محمد انور خان ولد خانے گل اقوام کاکڑ شریف خان ولد مڑی اور حسن خان اقوام سلیمان خیل جاں بحق جبکہ دو افراد حیدر خان ولد خانے گل اور احوال خان ولد عبداللہ اقوام کاکڑ زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد لواحقین نے لاشوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر کوئٹہ قومی شاہراہ بلاک کر دی۔
اہم خبریں سے مزید