• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی کراچی کی خضدار میں کارروائی‘محکمہ داخلہ بلوچستان لاعلم رہا

کوئٹہ(آن لائن)صحافی اطہر متین قتل ،سی ٹی ڈی کراچی کی محکمہ داخلہ بلوچستان کی اجازت کے بغیر خضدار میں کارروائی ،محکمہ داخلہ بلوچستان کا اختیارات سے تجاوزکاالزام ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی میں مسلح افراد کی جانب سے صحافی اطہر متین کوقتل کیا گیا ۔اس سلسلے میں کراچی سی ٹی ڈی نے خضدار میں کارروائی کے دوران عابد علی سمیت 3افراد کو گرفتارکرکے اپنے ساتھ لے گئی لیکن محکمہ داخلہ بلوچستان لاعلم نکلا ،محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی کراچی نے خضدار میں کارروائی سے متعلق آگاہ نہیں کیا حالانکہ کارروائی سے قبل اجازت درکار تھی جو نہیں لی گئی کارروائی سے متعلق تاحال سی ٹی ڈی نے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں ۔
اہم خبریں سے مزید