• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو واپس لانا حکومت کے بس کی بات نہیں، اعتزاز احسن

لاہور (اے پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کو واپس لانا حکومت کے بس کی بات نہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں، ان میں بداعتمادی ہے،مریم نواز کے پاس سب سے زیادہ فیک نیوز ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتیں صدق دل سے چلیں تو عدم اعتماد کیلئے نمبر گیم پوری کرسکتی ہیں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو مشورہ دیتے ہوئے کہامیرا مشورہ ہے ان پر اعتبار نہ کیا جائے۔ اعتراز احسن نے کہا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کسی حد تک درست ہے ،سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی آڈیو فیک نیوز ہے۔چوہدری اعتراز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے متعلق کہا جاتا ہے مریم نواز جو دعویٰ کرتی ہیں کہ میرے پاس اور بھی ثبوت ہیں انکو عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتیں،مریم نواز کے پاس سب سے زیادہ فیک نیوز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لیبارٹری سے جعلی بنوائی گئی۔

اہم خبریں سے مزید