کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہر قانون اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مجھے تو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی نظر آرہی ہے، پی ٹی آئی کے دھڑے عمران خان کی مخالفت میں واضح انداز میں نمودار ہوگئے ہیں ،کسی کی خواہش ہونہ ہو میں سمجھتا ہوں عمران خان کی ماسکو جانے کی خواہش امریکا اور نیٹو ممالک کو ان کے خلاف لے گئی ہے حالات ایسے بن گئے ہیں کہ اب تو امریکا بھی واضح انداز میں عمران خان کی حکومت کی مخالفت میں جانے کی کوشش کرے گا ۔