• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں‘ جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے ژوب واقعہ کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کسی بھی کارروائی سے قبل ٹھوس بنیادوں پر تحقیقات یقینی بنائیں ژوب واقعہ میں جن کو مارا گیا انہیں زندہ بھی حراست میں لیا جاسکتا تھا وزیراعلیٰ کا واقعہ کا نوٹس لینا مثبت اقدام ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے زخمیوں کا علاج سرکاری سطح پر کرایا جائے ۔

کوئٹہ سے مزید