• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین رسالت ملزم کی اپیل پر اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لینگے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے توہین رسالت کے مقدمہ کے ملزم انور کینتھ کی اپیل کی سماعت کے دوران اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی رائے لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے جمعہ کے روز کیس کی سماعت کی تو ایڈوکیٹ آن ریکارڈ نے عدالت کو بتایاکہ شکایت کنندہ کے وکیل کچھ دیر تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ سادہ سا ہے، ملزم اقبالِ جرم کر چکا ہے جس پر جسٹس سردارطارق نے کہاہم اس مقدمے کو اتنا کم اہم نہیں سمجھیں گے،تمام فریقین کا موقف تفصیل سے سنیں گے جبکہ جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سے بھی رائے لی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید