• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے سات ارکان ہمارے ساتھ ہیں، پرویز خٹک کا دعویٰ

نوشہرہ (این این آئی، جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صد ر اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، اپوزیشن کے سات ارکان ہمارے ساتھ ہیں.

اپوزیشن ہماری فکر چھوڑ ے ، اپنے ایم این ایز کا سنبھالے جو ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمارے اتحادی ہمالیہ کی چٹان کی طرح ہمارے ساتھ کھڑے ہیں ،کوئی مائی کا لعل ان کو ہلابھی نہیں سکتا، عدم اعتماد پران کو اپنی حقیقت کاپتہ چل جائیگا.

عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،جہانگیر ترین عمران خان کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتے، یقین سے کہتاہوں اپوزیشن کو شکست ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید