• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے جج کا اسٹاف آفیسر بن کر افسران سے نوسربازی کرنیوالا ملزم گرفتار

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ کے جج کا اسٹاف آفیسر بن کر افسران سے نوسربازی کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں قانون کی گرفت میں آگیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم مستنصر بلا شاہ کو گرفتار کیا، ملزم کئی افسران سے بھاری رقوم بھی بٹور چکا ہے اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ملزم مستنصر بلا شاہ مختلف سرکاری افسران کو اپنے جھانسے میں لے کر ان سے بھی ناجائز فائدہ لیتا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید