پشاور ( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اپوزیشن سے اپنےر ا بطوں کو چھپانےکےلئے بڑھکیں مار رہے ہیں۔ وفاقی وزیر پرویز خٹک کو عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کے سات ارکان اسمبلی کی حمایت کی بڑھک مارنے کی بجائے اپنی خیر منا ئیں ۔ بی آر ٹی بلین ٹریز اور مالم جبہ سکینڈل میں ہونیوالی اربوں روپے کی کرپشن وفاقی وزیر پرویز خٹک کیلئے خطرے کی گھنٹی بن چکی ہے ۔