لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی کی قیادت میں اہم ملاقات (آج) پیر کو ہوگی ۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق پیر کو چوہدری شجاعت کی عیادت کے لیے جائیں گے۔جماعت اسلامی کا وفد چوہدری برادران سے ملاقات کرے گا اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کرے گا۔