• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطاب سے پہلے خوشخبری سنانے پر وزیراعظم پرویز خٹک سے ناراض

اسلام آبا د ( جنگ نیو ز) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک سے ناراضی کا اظہارکیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پرویز خٹک سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟‘

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جب سب کو منع کیا تھا تو پھر آپ کو یہ بیان دینے کی کیا ضرورت تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو اس حوالے سے اپنا پیغام بھجوا دیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اعلان اپنے خطاب میں کرنا تھا لیکن پرویز خٹک نے وزیراعظم کے خطاب سے پہلے ہی تقریر میں سب بتا دیا تھا کہ وزیراعظم پیٹرول کی قیمت 10 روپے کم کرنے والے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید