• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج الحق کی چوہدری شجاعت سے ملاقات،عدم اعتماد پر گفتگو

لاہور(نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی، ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئی۔ امیرجماعت کی قیادت میں وفدان کی رہائش گاہ پہنچا، شافع حسین اور سالک حسین نےاستقبال کیا۔ وفد میں سابق ایم این اے لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، امیرالعظیم اور قیصر شریف شامل تھے۔سراج الحق نےسابق وزیراعظم کی خیریت دریافت کی۔عدم اعتماد کے حوالے سے چوہدری شجاعت نے کہاکہ ن لیگ سے تین سوال پوچھے ہیں ، جن کے جواب کاانتظارکررہے ہیں۔ امیرجماعت نے کہا کہ دیکھواورانتظارکروکی پالیسی پرچل رہے ہیں۔دوسری جانب چودھری شجاعت حسین نے پاکستانی سفارتخانے اور وزارت خارجہ سے رابطہ کیا،انہوں نے کہاکہ یوکرین سے فوری طور پر پاکستانی طلبہ اور شہریوں کو وطن واپس لانے کیلئے موثر انتظامات کیے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید