• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کم کرنی ہے تو آٹا چینی سستا کریں، شاہد خاقان

کراچی (جنگ نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم کرنی ہے تو آٹا چینی گھی کی قیمتیں کم کریں ، غیر آئینی حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجنے کا انتظام کررہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ آخری وقت عمران خان کو نظر آ رہا ہے ایک جھوٹ بول کر ہمدردیاں سمیٹی جا رہی ہیں۔ گیم عمران خان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، بیساکھیوں پر حکومت چل رہی ہے، عمران خان کو معلوم ہے وہ جانے والا ہے، اگلی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل وزیراعظم نے ایک اور یو ٹرن مارا ہے، 10 روپے تیل پر کم کئے، لیکن 20 روپے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پہلے بتاتے تھے دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس لیے بڑھا رہے ہیں، جبکہ نیپرا بجلی کا ریٹ مقرر کرتا ہے وہ کہہ رہا ہے 6 روپے یونٹ بڑھنا ہے، حکومت 5 روپے بچلی سستی کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس لیے اجلاس نہیں بلا رہی کیونکہ تحریک عدم اعتماد آجائے گی، حکومت جلد گھر جائیگی کیونکہ غیر آئینی طریقے سے حکومت آئی تھی۔لیگی رہنما نے کہاکہ اس حکومت کے ہوتے ہوئے سارے تماشے کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے، چیئرمین نیب خود ڈیلی ویجز پر چل رہے ہیں،مشیر اپنے اثاثے دے کر جائیں تاکہ ان کا بھی احتساب ہو سکے،وہ حکومت جو احتساب کے نعرے مار کر آئی تھی آج کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید