• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فیملی کورٹس ججز درخواست،معاملہ انتظامی طور پر حل کریں،سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے بلوچستان کی فیملی کورٹس کے ججز کے کیڈر سے متعلق درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا تے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ بہتر ہے کہ یہ معاملہ انتظامی طور پر حل کیا جائے یا سروسز ٹربیونل سے رجوع کیا جائے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپکے موکل آدھی سروس گزار نے کے بعد اب یہ چاہتے ہیں کہ انہیں سول ججوں والے اختیارات دیئے جائیں ،بہتر ہے کہ سروسز ٹربیونل جائیں یا انتظامی طور پر معاملہ کوحل کیا جائے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربرا ہی میں3 رکنی بنچ نے بدھ کے روز درخواست پر سماعت کی تو جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال اٹھایا کہ تمام صوبوں میں سول جج ہی فیملی جج ہو تے ہیں،کیا بلوچستان کا معاملہ الگ ہے؟جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان نے بتایا کہ1964کے ایکٹ کے تحت بلوچستان میں فیملی ججوں کو سول ججوں سے الگ رکھا گیا ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ عدالت سروس سٹرکچر کا تعین کیسے کرسکتی ہے؟جس کے جواب میں درخواست گزاروں کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ درخواست میں کچھ قانونی نکات بھی اٹھائے گئے۔
اہم خبریں سے مزید