• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی سہولیات اورریلیف کیلئے ٖضروری اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور(وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر احتشام الحق کے ہمراہ سروس ڈیلیوری سنٹر، تحصیل دفاتر اور محافظ خانے سمیت دیگر دفاتر کا دورہ کیا۔ انھوں نے سروس ڈیلیوری سنٹر میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیااورموقع پر موجود سائلین سے ملاقات کرکے ان کے کام بابت آگاہی حاصل کر کے سٹاف کو ان کے کام فوری نمٹانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سائلین نے ڈپٹی کمشنر پشاور سے درخواست کی کہ سروس ڈیلیوری سنٹر میں ان کی سہولت کے لیے پیمنٹ کاؤنٹر بنایا جائے جس پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے سروس ڈیلیوری سنٹرز میں فوری طور پر پیمنٹ کاؤنٹر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے محافظ خانے میں ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا اور محافظ خانے کی بحالی اور پرانی حالت میں لانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفاتر میں سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کے مطابق عوامی سہولیات اور ان کو فوری ریلیف دینے کے حوالے سے تمام ٖضروری اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنا کام ایمانداری سے کرتے ہوئے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے جبکہ اس ضمن کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پشاور سے مزید