اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران سن لیں اب وہ ملک میں اسلامی جمہوری انقلاب کا راستہ نہیں روک سکتے،بلوچستان کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جا رہا ہے،صوبے کے عوام اپنے حق کیلئے بلاخوف آواز بلند کریں۔ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی والے جتنی بھی امریکی وفاداری کریں، قوم انھیں ابقبول کرنے کو تیار نہیں۔ جلسے جلسوں پر سرکاری وسائل خرچ کر کے اور لوگوں کو پیسے دے کر لانے والے جان لیں، قوم آپ سے تنگ آ چکی ہے، ملک میں غربت، کرپشن اور لاقانونیت کے خاتمے کے لیے اسلامی نظام ضروری ہے،بلوچستان کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، دشمن کی نظریں صوبے کے وسائل پر ہیں۔بلوچستان کے29لاکھ بچوں میں سے 22 لاکھ تعلیم کی سہولت سے محروم،بلوچستان کے غیور اور غیرت مند عوام کو وسائل سے دور رکھا گیا۔