• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ صدیقی

پیز ایک ایسی چیز ہے ،جس کو بچے اور بڑے دونوں ہی بے حد پسند کرتے ہیں۔اکثر خواتین کو لگتا ہے کہ پیز اگھر پرآسانی سے نہیں بنایا جاسکتا یا اوون کے بغیر پیز ابنانا ممکن ہی نہیں ہے۔ جب کہ ایسا ہر گز نہیں ہے۔ آپ گھر پر توے پر باآسانی پیز ابنا سکتی ہیں۔ اس ہفتے ہم آپ کو توے پر پیز ابنانے کی تر کیب بناتے رہے ہیں ۔اسے آزما کر گھر پر کریں پیزا پارٹی۔

ڈو کے لیے اجزا: میدہ چار کپ، بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، انڈا ایک عدد، مکھن تین کھانے کے چمچے، خمیر ایک کھانے کا چمچہ، دودھ یا پانی حسب ضرورت، نمک حسب ذائقہ۔

پیزا ٹاپنگ: شملہ مرچ ایک عدد، پیاز ایک عدد، ٹماٹر ایک عدد، سیاہ زیتون چھ سے آٹھ عدد، ہرے زیتون چھ سے آٹھ عدد، ٹماٹو پیوری ڈیڑھ کپ، موزریلا چیز ایک پیکٹ، اور یگانو آدھا چائے کا چمچہ، روز میری آدھا چائے کا چمچہ، کالی مرچ حسب ضرورت، سفید مرچ حسب ضرورت، نمک حسب ذائقہ ، پارسلے ایک گڈی۔

پیزا کے لیے اجزا: چکن آدھا کلو (بون لیس )،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ،دہی سو گرام،پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ، پسی ہوئی ہلدی ایک چائے کا چمچہ،گرم مسالہ ایک چائے کا چمچہ،پسا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچہ،نمک حسب ذائقہ، تیل حسب ضرورت

ڈو بنانے کی ترکیب: ایک کپ میں خمیر اور بیکنگ پاؤڈر شامل کریں اور آدھا کپ گرم پانی ملا کر مکس کر لیں، پھر اسے سائیڈ میں رکھ دیں، ایک الگ پیالے میں میدہ، نمک، مکھن اور انڈا شامل کر کے ہاتھ سے اچھی طرح مکس کر لیں، پھر اس میں خمیر اور بیکنگ پاؤڈر کا جو آمیزہ بنایا تھا وہ بھی شامل کر لیں، تھوڑا پانی اور شامل کر کے گوندھیں، لیکن پانی کا استعمال احتیاط سے کریں، ذرا سا خشک آٹا بھی شامل کر کے ڈو کو اچھی طرح نرم گوندھ لیں،پھرڈو کو ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں اور ایک گیلے نچوڑے ہوئے کپڑے سے ڈھک دیں تاکہ ڈو خشک نہ ہو۔

چکن بنانے کی ترکیب: چکن کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، شملہ مرچ، پیاز اور ٹماٹر کو چھوٹے کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔ چکن میں نمک، ہلدی، لال مرچ، گرم مسالہ ،زیرہ اور دہی شامل کر کے ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں، پھر ایک پین میں آئل گرم کریں، لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں پھر چکن شامل کرکے درمیانی آنچ پر بھون کر پکالیں۔

ٹماٹو پیوری سوس بنانے کی ترکیب: ایک فرائنگ پین میں آئل گرم کرکے اس میں تھوڑا سا لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے پکائیں، پھر روز میری اور اوریگانو شامل کر کے مکس کریں اور ساتھ ہی ٹماٹو پیوری شامل کر لیں، دھیمی آنچ پرا تنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر اچھی طر ح گل جائیں اور نرم سا پیسٹ تیار ہوجائے۔

پیزا کا بیس، فلنگ اور ٹاپنگ کی ترکیب: ڈو کا پیڑا لے کر نرمی سے ہاف انچ سے ذرا کم موٹا بیل لیں اور پھر ایک پین میں خشک آٹا لے کر ذرا سا چھڑک دیں اور میں بیلی ہوئی ڈو پھیلا دیں پھر ٹماٹو پیوری سوس اچھی طرح ڈو کے اوپر پھیلا دیں، پھر اس کے اوپر چکن تندوری جو تیار کی تھی وہ پھیلا دیں، شملہ مرچ، پیاز، ٹماٹر، پارسلے، ہرے زیتون اور کالے زیتون بھی اس کے اوپر پھیلا دیں۔ 

سب سے آخر میں چیڈر چیز اچھی طرح پھیلا لیں، مزید اسپائسی کرنے کے لیے اوپر کُٹی لال مرچ بھی شامل کر سکتی ہیں۔ اس کے بعد توا گرم کریں ،گرم توے پر اوپر پیزا پین رکھ کر اوپر سے ڈھک دیں ،تاکہ بھاپ باہر نہ نکلے ،اس کو 20 سے 25 منٹ تک پکائیں ۔مزیدار پیز ا تیار ہے۔