• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انرویل کلب ملتان سینٹرل نےسستا تندور قائم کردیا

ملتان ( سٹاف رپورٹر)انرویل کلب ملتان سینٹرل نے تحصیلدار موڑ گارڈن ٹائون شیرشاہ روڈ پر مستحقین کے لیے سستا تندور قائم کردیا ۔گزشتہ روز انرویل ڈسٹرکٹ چیئرمین شاہدہ نسیم نے سستی روٹی تندورکا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کلب صدر ارم اقبال،سیکرٹری رخسانہ نعیم،رضوانہ تبسم درانی،جینااعجاز انکے ہمراہ تھیں۔ شاہدہ نسیم نے انرویل کلب کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ سستی روٹی تندور سے بڑھتی مہنگائی میں مستحقین اور سفید پوش طبقہ کو فائدہ ہوگا۔