• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتیں بنانے، گرانے، جوڑ توڑ کا ماہر ہوں، اپوزیشن کے 7 ارکان کی حمایت حاصل کرلی، پرویز خٹک

نوشہرہ ( نمائندہ جنگ )وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومتیں بنانے ،گرانے اورجوڑ توڑ کا ماہر ہوں ، آج بھی بر ملا کہتا ہوں اپوزیشن کے 7 اراکین نہ صر ف رابطے میں ہیں بلکہ ان کی مکمل حمایت حا صل کر لی ہے، حزب اختلاف تحریک عدم اعتماد پیش توکر ے اس کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

اگر اپوزیشن ہمارے 2ممبران کو اپنے ساتھ ملا تی ہے تو میں بھی اپنے روایتی داؤ پیچ کے زریعے اسکا شیرازہ بکھیر دوں گا، عمران خان کا سپاہی ہوں میرے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لعل حکو مت نہیں گراسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں تقریب اورجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو قوم پہچان گئی ہے‘انہی چوروں اورلٹیروں کی وجہ سے پاکستان آج اربوں ڈالر کا مقروض ہے‘آج بھی نواز شریف اور زرداری کے لئے گئے قرضوں کی ادائیگیاں سود سمیت ہم کر رہے ہیں جسکا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔

مولانا اپنے سابقہ دور پر نظر ڈالتے ہوئے سچ سچ بتائیں کہ کیا انہوں نے ایم ایم اے دور میں مساجد ، مدارس اور خطاباء مساجد کی اتنی خدمت کی تھی جتنی تحریک انصاف کی حکومت کر رہی ہے ؟

ایم ایم اے نے ووٹ اسلام کے نام پر لیا ،مزے اسلام آباد میں لوٹے‘اگر نواز شریف اور زرداری باریاں لیکر ایک دوسرے کی چوریاں نہ چھپاتے تو آج ملک کا خزانہ خالی ہوتا نہ عوام معاشی طور پر بد حال ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ40سال سے سیاست کے میدان میں ہوں‘عمران خان کے سوا کسی کوایماندار نہیں دیکھا ، یہ پاکستان کا واحد حکمران ہے جو امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید