اوکاڑہ( نمائندہ جنگ)پی ڈی ایم کی طرف سے پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کا استقبال کرنے کے اعلان کے باوجود ن لیگ کے کلین سویپ انتخابی کامیابی والے ضلع اوکاڑہ میں ن لیگ سمیت پی ڈی ایم کی کسی جماعت نے بلاول بھٹو کا استقبال نہ کیا، رابطہ کرنے پر مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری منیب الحق نے بتایا کہ قیادت کی طرف سے استقبال کے حوالے سے ہدایت نہیں ملی۔