• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقامی حکومت نے آمروں کے اقتدار کو مستحکم کرنے میں مدد دی،اسد عمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آمروں نےمقامی حکومتوں کو اس لئے بہت زیادہ اہمت دی کیونکہ مقامی حکومت نے انکے اقتدار کو مستحکم کرنے میں مدد دی، یہ باتیں انہوں نے کراچی میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے زیر اہتمام منعقدہ تیرہویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز مقامی حکومتوں کی خود مختاری جمہوریت کی مضبوطی کے عنوان سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،دیگر مقررین میں معروف صحافی مظہر عباس اور معروف قانون دان صلاح الدین بھی شامل تھے اسد عمر نے واضح کیاکہ کس طرح آمروں نے مقامی حکومت کو بہت زیادہ اہمیت دی کیونکہ مقامی حکومت نے ان کے اقتدار کو مستحکم کرنے میں مدد دی۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اس غلط استعمال کے باوجود یہ ایک طاقتور تصور ہے جو گورننس کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید