• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی کشتی سیاسی بھنور میں، قوم ظلم پر مزید خاموش نہیں رہیگی،سراج الحق

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے عوام کی نظروں سے گرچکی‘ ساڑھے تین سالوں میں جھوٹے وعدے اور اعلانات بے نقاب ہوچکے‘ حکومتی کشتی بری طرح سیاسی بھنور میں پھنس چکی‘ قوم ظلم اور ناانصافی پر مزید خاموش نہیں رہے گی‘پی ٹی آئی‘ مسلم لیگ (ن)‘ پیپلز پارٹی میں کوئی فرق نہیں ہے‘ انکے درمیان لڑائی اس پر نہیں ہے کہ پاکستان کے غریب عوام کو انکے بنیادی حقوق ملیں‘ بے روزگاروں کو روزگار ملے‘ غریب کے بچے کو معیاری تعلیم ملے‘ کشمیر کو آزاد کرایا جائے‘ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکا کی قید سے آزاد کرایا جائے بلکہ انکی لڑائی اپنے مفادات کے حصول کیلئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹیاری میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی‘ پیر غلام مجددسر بندی و پیر ذاکری بھی موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید