• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شین وارن کے لگژری تھائی ریزورٹ کا ایک رات کا کرایہ کتنا تھا؟

شین وارن نے موت سے قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ تھائی لینڈ کے ایک جزیرے کا سفر کیا تھا
شین وارن نے موت سے قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ تھائی لینڈ کے ایک جزیرے کا سفر کیا تھا 

4 مارچ 2022 کو شین وارن کے انتقال کے بعد کھیل کی دنیا سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے، آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر 52 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، شین وارن نے اپنی موت سے قبل دوستوں کے ساتھ ایک پرتعیش ریزورٹ میں معیاری وقت گُزارا تھا۔

52 سالہ اسپنر تھائی لینڈ کے سموجانا ولاز میں ہفتے کی صبح مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ اپنی موت سے 24 گھنٹے قبل اُنہیں ایئرپورٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ ہنستے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

 لگژری تھائی ریزورٹ کی فی رات کی کیا قیمت تھی؟

شین وارن نے موت سے قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ تھائی لینڈ کے ایک جزیرے کا سفر کیا تھا اور اس جزیرے کے قریب واقع پرتعیش ریزورٹ میں رات گُزاری۔

اس پرتعیش ریزورٹ میں ایک رات گزارنے کی قیمت  1000 سے  4000 ڈالر فی رات کے درمیان ہے، جہاں دلکش بیڈ رومز کے ساتھ پول اور دیگر آسائیشیں بھی موجود ہیں۔

اس زیرورٹ سے تھائی لینڈ کے خوبصورت جزیرے کے قدرتی حسین مناظر سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا ہے۔

شین وارن نے اپنے دوستوں کے ساتھ جدید تھائی فن تعمیر، دلکش نظارے، تفریحی سہولیات کے ساتھ ساتھ میوزک کی سہولیات کا بھی مزہ لیا تھا۔

اس ریزورٹ کے ہر کمرے میں کنگ بیڈ اور پول کے ارد گرد دھوپ والے دن کے بستر ہیں جس پر شین وارن نے اپنی زندگی کی آخری نیند لی۔

شین وارن نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل انسٹاگرام پر ریزورٹ سے ایک منظر شیئر کیا اور اپنے مداحوں کو "شب بخیر" کہا تھا۔

انسٹاگرام
انسٹاگرام

شین وارن کے ریزورٹ کی تصویری جھلکیاں

انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام
انسٹاگرام


 شین وارن کے کمرے کی زمین پر خون کے کافی دھبے ملے

کرکٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شین وارن تھائی لینڈ کے وِلا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا تھا۔

اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی تھائی لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ جس کمرے میں شین وارن ٹھہرے ہوئے تھے اس میں زمین پر خون کے کافی دھبے ملے۔

مقامی پولیس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ شین وارن کے کمرے میں خون کے دھبے زیادہ تھے، جبکہ تولیے پر بھی خون کے نشانات ملے۔

انہوں نے بتایا کہ جب شین وارن کو سی پی آر دیا گیا اس وقت ان کے منہ سے خون نکلا تھا۔

شین وارن کے کیرئیر پر ایک نظر

آسٹریلیا کے آنجہانی اسپنر شین وارن نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 1992 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کیا تھا۔

اُنہوں نے آخری ٹیسٹ 2007 میں سڈنی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا، 15 سالہ ٹیسٹ کیریئر میں شین وارن نے 145 میچز کھیلے، جن میں 708 وکٹیں اپنے نام کیں۔

شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

خاص رپورٹ سے مزید