• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کروڑ نوکریاں دینے والے اب خود بے روزگار ہونے جا رہے ، سراج الحق

لاہور،سرگودھا (نمائندگان جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرنے والے اب خود بے روزگار ہونے جا رہے ہیں،وزیراعظم کا سب سے بڑا نعرہ احتساب تھا مگر انکے دور میں 16فیصد کرپشن میں اضافہ ہوا۔ وزیراعظم نے گیارہ سو دنوں میں گیارہ سو جھوٹ بولے۔ عدم اعتماد کے بعداگر وہی پرانا معجون عوام کو دینا ہے، تو یہ اکثیر نہیں ہو گا۔ قوم نے سب کو آزما لیا، سب نے ادارے تباہ اور معیشت برباد کی۔ ملک بحرانوں کی زد میں ہے، حقیقی تبدیلی اور مسائل کے حل کے لیے عوام کی طرف رجوع کرنا ہو گا۔ موجودہ حکومت نے کھانے کے نوالے سے لے کر پینے کے قطرے تک ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا، ملک میں 45اقسام کے ٹیکسز ہیں۔ آئی ایم ایف کے حکم پر آٹا، چینی، پٹرول، بجلی کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سرگودھا میں مہنگائی، بے روزگاری، سود ی معیشت اور کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی کی 101دھرنوں کی تحریک کے سلسلے میں بڑے عوامی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کا سب سے بڑا نعرہ احتساب تھا، مگر ان کے دور میں کرپشن میں 16فیصد اضافہ ہوا۔

اہم خبریں سے مزید