• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی اتحادی چوہدری شجاعت، فضل الرحمٰن کے گھر پہنچ گئے

لاہور(جنگ نیوز) سیاسی منظر نامے میں ایک اور بڑی تبدیلی اس وقت دیکھنے میں آئی جب حکومتی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین حکومت مخالف اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملنے اسلام آباد میں انکے گھر پہنچ گئے۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی۔ چوہدری شجاعت حسین اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچے تو انکے ہمراہ چوہدری سالک بھی موجود تھے۔ملاقات کے اختتام پر مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری شجاعت حسین کو رخصت کیا۔مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اس وقت حکومت کی بیساکھیاں زیادہ مضبوط ہیں ہم سے خطرہ محسوس نہ کریں اپنے حلقوں میں دیکھیں، کوئی دراڑ ہوگی تو حکومتی حلقوں میں ہوسکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید