تربت (نمائندہ جنگ ) تربت میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر سمیت 7؍ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، دہشت گرد سیکورٹی فورسرز پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ، آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعد تنظیم نے تربت میں سیکورٹی فورسز پرحملے کی منصوبہ بندی کی ہے اس مقصد کیلئے کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر دیگر دہشت گردوں کے ہمراہ تربت کے پہاڑی علاقے میں موجود ہے جس پر گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے پہاڑی علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کو دیکھتے ہی جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی جوانوں نے بھی جوابی کارروائی کی فائرنگ کا تبادلہ ایک گھٹنے تک جاری رہا جوابی کارروائی میں کالعد م تنظیم کا مقامی کمانڈر اپنے گیارہ ساتھیوں سمیت مار گیا سیکورٹی فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ ٗ گوالہ بارود اور اہم دستاویزات قبضے میں لے کر ٹھکانے کو مسمار کر دیا ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی لاشیں تربت ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہے ۔