• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے از خود دائرہ اختیار کو ریگولیٹ کرنیوالی ترمیم منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے سپریم کورٹ کے از خود دائرہ اختیار کو ریگولیٹ کرنیوالی آئینی ترمیم منظور کر لی ہے،قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر سید علی ظفر کی زیر صدارت ہوا جس میں ججز کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے کردار سے متعلق آئینی ترامیم پر تفصیلی غور کیا گیا،کمیٹی نے تجویز دی کہ آرٹیکل 178 میں سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری کا معیار سنیارٹی اور فٹنس کی بنیاد پر ہونا چاہیے تاکہ حالیہ تنازعہ کو ختم کر دیا جائے جبکہ چیف جسٹس کی تقرری سنیارٹی پر ہی رہے، سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 184 کے تحت سپریم کورٹ کا سوموٹو دائرہ اختیار ایک انتہائی اہم عدالتی کام ہے کیونکہ اس نے عدالت کو شہریوں کو بنیادی حقوق دینے کے قابل بنایا لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسلامی احکامات کیمطابق فیصلے کیخلاف اپیل کا حق بھی ہونا چاہیے۔
ملک بھر سے سے مزید