• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی والدہ اور والد پر بلاول کی تنقید قابل مذمت ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال وزیراعظم عمران خان کو اپنے اوپر لگنے والے سنگین الزامات کا جواب کیسے دینا چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کی والدہ، والد سیاست میں نہیں ہیں لہٰذا ان دونوں پر بلاول کی تنقید قابل مذمت ہے، بلاول بھٹو ، عمران خان، نواز شریف ، شہباز شریف کو اس طرح کی زبان استعمال نہیں کرنی چاہئے جو یہ سب استعمال کرتے آئے ہیں، ارشاد بھٹی نے کہا کہ آصف زرداری کا ناپاک وزیراعظم کہنا، عمران خان کا مولانا فضل الرحمٰن کو ڈیزل کہنا، بلاول بھٹو کا عمران خان کی والدہ، والد اور خاتون اول کو سیاست میں لانا غلاظت ہے، بینظیر بھٹو، فریال تالپور ، عذرا پیچوہو پر اس لئے بات ہوتی ہے کہ سب سیاست میں ہیں، عمران خان کی والدہ، والد سیاست میں نہیں ہیں لہٰذا ان دونوں پر بلاول کی تنقید قابل مذمت ہے۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو گوجرانوالہ جلسے میں خاتون اول کو جادوگرنی کہہ چکے ہیں، مجیب الرحمٰن شامی ، عمران خان کے والد کے دوست رہے ہیں، مجیب الرحمٰن شامی نے بلاول کو جواب دیا ہے کہ اکرام اللہ نیازی ایماندار آدمی تھے۔ محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے اوپر لگنے والے سنگین الزامات کا جواب نہ دیں تو بہتر ہوگا لیکن وہ جواب دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید