اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے بیٹے سمیت جمعیت علمائے اسلام (ف)میں شمولیت اختیار کر لی ۔جمعرات کو وزیر ذدفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں لیاقت خٹک نے جمعیت علماء اسلام (ف )میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی،لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک نے بھی جمعیت علماء اسلام ف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔