لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کی خاطر صف آرا ہیں، کوئی اسلامی نظام اور عوام کی بات نہیں کر رہا۔ملک تباہی کے دہانے پر،ملکی مسائل کاحل شفاف انتخابات میں ہے،ملکی مسائل کا حل شفاف انتخابات میں ہے۔ ملک تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا۔پی ٹی آئی حکومت عملاً ناکام ہو گئی۔ مہنگائی، بے روزگاری کے طوفان نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن کر دیا۔ موجودہ اور سابق حکمران تباہی میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔