• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد مہابت خان پشاور میں منبر و محراب کانفرنس

پشاور(جنگ نیوز) جامع مسجد مہابت خان پشاور میں منبر و محراب کانفرنس و پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس کانفرنس کی سر پرستی چیف خطیب مذہبی اموراوقاف خیبر پختونخواہ و خطیب مسجد مہابت خان مولانا محمد طیب قریشی نے فرمائی جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزادخطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور و چیئرمین مجلس علماء پاکستان تھے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے م،امن، اخوت،بھائی چارہ،محبت،خدمت انسانیت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے،امام الانبیاء حضرت محمد مصطفی ؐ ساری کائنات انسانی اور سارے جہانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے،اللہ تعالیٰ نے آپکوتمام انبیاء کا قائد امام،خاتم النبین اور رحمت للعلمین بنا کر معبوث فرمایا،دنیا کی تمام مشکلات اور مسائل کا حل سیر ت نبویؐ کی پیر وی میں ہے، مولانا آزاد نے کہاکہ علماء کرام منبر ومحراب کے ذریعے تشدد سے پاک معاشرہ،احترام انسانیت اور پیغام پاکستان کے فروغ کے لیے اپنا عظیم کردار ادا کریں،وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے ملک دشمن طاقتو ں کی تمام سازشوں کو ملکر ناکام بنائیں گے،بھارت پاکستان میں انتشار اور عدم استحکام پیداکرنا چاہتا ہے،پیغام پاکستان نے دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو ناکام بنا دیا ہے، پیغام پاکستان کے مثبت اثرات سامنے آ چکے ہیں،پیغام پاکستان،پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جسے پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے،اس بیانیہ پر پاکستان کے تمام جید علماء کرام و مشایخ کے دستخط موجود ہیں،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا وطن عزیز پاکستان میں قیام امن کے اتحاد و وحدت،قومی یکجہتی،اتحاد بین المسلمین اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں چاہیے کہ امن ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کریں اور تمام مسالک و مذاہب کے عقائد و نظریات اور انکے مذہبی مقامات و عبادت گاہوں کا احترام کریں،علماء کرام و مشائخ عظام ملک کو مضبوط بنانے کے لیے پیغام پاکستا ن پر عمل کریں،مولانا آزاد نے کہا کہ اسلام کا پیغام امن اتحاد او ر یکجہتی ہے اسلام کے پیغام پر عمل کرکے ناقابل تسخیر قوت بن سکتے ہیں،ہم وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے لیے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا چاہتے ہیں،قوم متحد ہوتو دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، عوام الناس اور علماء کرام اپنی صفوں میں انتشار پیدا کرنے والے شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہ ہونے دیں،کانفرنس سے مفتی محمد طیب قریشی اور دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کا شکریہ اداکرتے ہیں جو وطن عزیز پاکستان کے استحکام،وحدت اُمہ،پیغام پاکستان کے فروغ،مذہبی ہم آہنگی،رواداری کے لیے ہر لمحہ فکر مند اور کوشاں رہتے ہیں اس عظیم مشن میں ہم سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کے ساتھ ہیں او ر ان کے شانہ بشانہ چل رہے ہیں پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،افواج پاکستان،قومی سلامتی کے اداروں نے ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں جسے ہم خراج تحسین اورسلام پیش کرتے ہیں اوردعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے امین۔اس کانفرنس میں جو علماء کرام ومشائخ عظام،سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں مولانا محمد طیب قریشی، ملک طارق اعوان،ملک عبدالرؤف اعوان،ملک حمودالرحمن،ندیم بنگش،قاری عابد اسرار،مولانا بلا ل گولڑوی،مفتی عتیق اللہ قادری،عدنان عبداللہ،حافظ احمد قریشی،حافظ اسامہ قریشی،پروفیسر ظفراللہ جان دیگر شریک تھے آخر میں ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی،استحکام پاکستان اور کشمیر و فلسطین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
پشاور سے مزید