• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول میرے والد پر بہتان لگانے سے پہلے حقائق معلوم کرلیں، علیمہ خان

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نےکہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میرے والد پر بہتان لگانے سے پہلے حقائق معلوم کر لیں،بلاول بیٹا تمہیں پاکستان کے بارے میں معلومات لینے کی ضرورت ہے، 1994 سے میرا ٹیکسٹائل کا بزنس ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ میرے والد ایک ایماندار اور معزز شخص تھے۔انہوں نے کہا کہ والد نے 1960 میں نوکری چھوڑ کر انجینئرنگ کمپنی بنائی جب میرے والد نے نوکری چھوڑی اس وقت ذوالفقار علی بھٹو وکالت کرتے تھے۔علیمہ خان نے کہا کہ بلاول بیٹا تمہیں پاکستان کے بارے میں معلومات لینے کی ضرورت ہے، 1994سے میرا ٹیکسٹائل کا بزنس ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی معیاری مصنوعات لاکھوں محنت کش سلائی مشین پر ہی بناتے ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل کی مصنوعات ان ہی مشینوں کی بدولت ہے۔

اہم خبریں سے مزید