• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹرل دیکھنا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان، تفصیلی انٹرویو آج جیو پر نشر ہوگا

کراچی (جنگ نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیلشمنٹ غیر جانبدار ہوچکی ہے۔ صورتحال تبدیل ہوگئی ہے، میں اسٹیبلشمنٹ کو نا صرف نیوٹرل دیکھنا چاہتا ہوں بلکہ ہم اسے برقرار بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔

نوازشریف اور آصف زرداری پر اعتماد اور اسٹیبلشمنٹ کی غیر جانبداری کا یقین ہے۔

اپوزیشن بھی اِن سے مدد کی خواہاں نہیں۔ ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

”اپوزیشن کو عدم اعتماد کی کامیابی کا یقین کس نے دِلا رکھا ہے، کیا حکومت کی اتحادی جماعتیں مولانا کو کوئی یقین دہانی کراچکی ہیں، اپوزیشن کو اسٹیبلشمنٹ کی غیر جانبداری پر اطمینان کیوں ہے، اگلے سیٹ اَپ میں کس کو کیا ملے گا اور کیا پی ڈی ایم عوام کو سڑکوں پر لانے کی تیاری کرچکی ہے؟“۔

اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران پی ڈی ایم کے سربراہ سے اہم گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں مولانا فضل الرحمان کا تفصیلی انٹرویو ”جرگہ“ میں رات 10 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید