پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور میں جرائم کی روک تھام کیلئے کرایہ داروں کے کوائف کا ازسرنو جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی فہرستیں بھی اسرنومرتب کی جارہی ہیں،ادھر رواں سال کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران رواں سال سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسلحہ نمائش میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیوں میں 120 عدد کلاشنکوف، 57 شارٹ گن، 170رائفل اور 18 سو سے زائد پستول برآمد کرلئے گئے ،ملزمان سے 64 کالاکوف بھی برآمد کرلئے گئے ،ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کے مطابق شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز بھی کئے جا رہے ہیں جبکہ دیگر یونٹس کے ساتھ انفارمیشن شیئرنگ سمیت مشترکہ کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل سطح پر تمام کرایہ داروں کے کوائف کا ازسر نو جانچ پڑتال کا سلسلہ شروع کردیا گیا جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی فہرستیں بھی ازسر نو مرتب کی جا رہی ہیں اور ایسے عناصرپر کڑی نظررکھی جارہی ہے۔