پشاور( کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے چوری ٗڈکیتی اور رہزنی سمیت سنگین مقدما ت میں مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 241افراد کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا ۔ پشاور پولیس کی جانب سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے خلاف بھر پور کارروائےوں کا سلسلہ جاری ہے، کریک ڈاون کے دوران راہزنی ، چوری اور ڈکیتی میں ملوث عناصر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے تحت ہونے والی کارورائیوں کے دوران رواں سال 241 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں ہمسایہ ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں جن کے قبضہ سے چھینے گئے 7 عدد قیمتی گاڑیاں ،19 عددموٹرسائیکل،118 عدد قیمتی موبائل فونز،لاکھوں روپے مالیت کی طلائی زیورات ،43 لاکھ روپے نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء برآمدکر لی گئیں ہیںایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جس کے تحت تمام ٹربل اور ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کریک ڈاون کو کامیاب بنانے کی خاطر ہیومن انٹیلی جنس کو بھی مزید موثر بنانے سمیت عادی جرائم پیشہ افراد کی فہرستیں بھی مرتب کر لی گئیں ہیں۔