اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،سرقہ بالجبر،سٹریٹ کرائم،نقب زنی ،چوری،خیانت مجرمانہ اور فراڈ کی 43 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءکے علاوہ 3 گاڑیاں اور10موٹرسائیکل اڑا لیےگئے۔ پولیس نے چیک ڈس آنر کے بھی مقدمات درج کر لیے ۔ تھانہ گو لڑہ کے علا قے محلہ سکندر میں اسما عیل خا ن سےنقدی اور زیورات ،تھانہ کورال کے علا قے ہائی وے پر محمد جمیل سے نقدی ،تھانہ کھنہ کے علا قے سروس روڈ پر خادم سے موبائل فون ،تھانہ آئی نائن کے دو مختلف علا قوں سے موبائل فون،تھانہ سبزی منڈی کے علا قے منڈی موڑ پر عبداللہ سے موبائل فون ،اسی تھانے کے علا قے میں خطیب سے موبائل فون ، واجد علی سے موبائل فون ،تھانہ مارگلہ کے علا قے ایکس چینج چوک پر مدثر سے کیمرہ ،تھانہ کورال کے علا قے میں لطیف الرحمان سے نقدی اور موبائل فون ،تھانہ کورال کے پانچ مختلف علا قوں سے موبائل فون،تھانہ آئی نائن کے علا قے میں عزیز سے موبائل فون ،تھانہ سبزی مندی کے علا قے میں حسن سے موبائل فون اور تھانہ شمس کالونی کے علا قے سے وزیر اقبال سے نقدی چھین لی گئی۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے علا قے لیک ویو پارک سے ریاض کا موٹرسائیکل اے پی ایل 2021،تھانہ بھارہ کہو کے علا قے بھیرہ سیداں سے حمزہ کا موٹرسائیکل بی سی آر 534،تھانہ گو لڑہ کے علا قے عاصم کا موٹرسائیکل اے جی این 146،تھانہ مارگلہ کے دو مختلف علا قوں سے فضل الرحمان کا موٹرسائیکل آر آئی ایم 4921،شاکر کا موٹرسائیکل اے سی ایل 7821،تھانہ کوہسار کے علا قے سے محمد یونس کا موٹرسائیکل اے ایل ایل 9888،تھانہ گو لڑہ کے دو مختلف علا قوں سے سبحان کا موٹرسائیکل اے جی آر 054،بشیر احمد کا موٹرسائیکل جی ٹی کے 7922،تھانہ سہالہ کے علا قے سے جہانزیب کا موٹرسائیکل آر آئی کیو 5356،تھانہ کھنہ کے علا قے سے آفاق کا موٹرسائیکل بی آر کیو 712 چوری کر لیا گیا ،تھانہ سبزی منڈی کے علا قے تھانہ رمنا کے علا قے جی الیون میں ایاز کی کار بی کیو اے 933،تھانہ ترنول کے علا قے شاہین آباد میں یوسف خان کی کار اے ایم زیڈ 873 اورتھانہ آبپارہ کے علا قے جی سکس سے محمد ارشد کا کیری ڈبہ ایل زیڈ ایف 8496 چوری کر لیا گیا ،تھانہ کوہسار کے علا قے سے نصیر کا موبائل فون، تھانہ آبپارہ کے علا قے تین مختلف علا قوں سے محمد عمران ،جاوید اور بشریٰ کی نقدی اور موبائل فونز ،تھانہ ترنول کے علا قےسے رضوان علی کا سامان اور زیورات، تھانہ گو لڑہ کے علا قے جی چودہ سے رانا منور خان سے نقدی اور موبائل فون، تھانہ رمنا کے علا قے جی الیون سے نقدی ،لیپ ٹاپ ،تھانہ سبزی منڈی کے علا قے سے عبداللہ کی نقدی ،تھانہ بھارہ کہو کے علا قے سے حمد اللہ کی گا ئے ،تھانہ آبپارہ کے علا قے سے حمزہ کا موبائل فون ،تھانہ ترنول کے علا قے سے نور الہیٰ کی موٹر تار ،تھانہ آئی نائن کے علا قے سے مشتاق کی نقدی چوری کر لی گئی ۔ آبپارہ پولیس نے نوید کے خلاف 13 لاکھ روپے ، شالیمار پولیس نے حجت اللہ کے خلاف 3 لاکھ 90 ہزار روپےاورمحمد شکیل کے خلاف 30 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔