• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور پشین میں گیس پریشر درست کیا جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمٰن، آغا عمر شاہ، جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری پشین میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، صدر تحصیل ناناصاحب شاہ مسعود کاکڑ، ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی، ضیاء الحق کاکڑ، سلمان درانی، ضمیر اختر، ذیشان ،غلام آغا، عالم کاسی، نثار اچکزئی، صابر راجپوت، لیاقت راجپوت، عبدالصمد، محمد نعیم ،اسدہوار ،عامر جاوید، نعمت اللہ کاکڑ، آصف حریفال، سردار اکبراور سردار یوسف نے بیان میں جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ اورپشین میں گیس پریشر فوری طور پر درست کیا جائے۔ کوئٹہ کے علاقوں علمدار روڈ، گوالمنڈی ،پشتون آباد، نواں کلی،سریاب روڈ، ایئرپورٹ، موسیٰ کالونی، خلجی کالونی، عالمو چوک، کچلاک ،بائی پاس، خروٹ آباد، سبزل روڈ خیزئی چوک، جناح ٹائون، شہباز ٹائون، ہزار گنجی وگردونواح سمیت حاجی کیمپ کے اطراف گیس پریشر نہ ہوے کے برابر ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بیان میں انہوں نے آئے روز گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر اضافہ واپس لیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید