• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے بھر کی طرح ملتان میں بھی ثقافتی دن پر رنگارنگ تقاریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبے بھر کی طرح ملتان میں بھی پنجاب کلچرل رنگ ڈے کے سلسلے میں رنگارنگ تقاریب، ریلیوں، ثقافتی میلوں کا انعقاد کیا گیا۔ٹی ہاوس میں منعقدہ تقریب میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد، آر پی او ملتان ریجن جاوید اکبر ریاض،ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں، ڈی سی وہاڑی خضر افضال چوہدری،سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر، ایڈیشنل کمشنرز، پولیس افسران، ضلعی و صوبائی محکموں کے افسران و اہلکاروں،سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ پنجاب تصوف اور محبت کی سرزمین ہے۔پی ٹی آئی حکومت وہ واحد حکومت ہے جس نے سرکاری سطح پر کلچر ڈے منایا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی دوروں میں شلوار قمیض زیب تن کرکے وطن عزیز کے کلچر کی عکاسی کی ۔بعدازاں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی قیادت میں ٹی ہاو¿س تا آرٹس کونسل ریلی نکالی گئی اور آرٹس کونسل میں پنجاب کے کلچر بارے لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس قاسم پورکالونی ملتان کے زیراہتمام ’’پنجاب کلچر ڈے‘‘ کے حوالے سے تقریب ہوئی،جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر استخارحسین نے کی۔طلبہ و طالبات نے بڑی گرم جوشی سے حصہ لیا، طلبہ نے پنجاب کی روایتی پگ پہنیں اور پنجاب کا روایتی ثقافتی لباس زیب تن کیا، باجے اور ڈھول کی تھاپ پر پنجابی گانوں کی دھنیں بجائی گئیں اور پنجاب کا روایتی ثقافتی لباس پہنے ہوئے طلبہ نے بھنگڑا ڈالا۔ اس موقع پرطلبہ کی جانب سے مختلف پروگرامز،ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے،جن میں پنجابی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ صدر ڈی ایف اے ملتان میاں جاوید قریشی اور چیئر پرسن سول سوسائٹی فورم میڈم طاہر نسیم نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت امن و یکجہتی، بھائی چارے کی پہچان ہیں۔ پنجاب مختلف ثقافتوں کاگہوارہ ہے۔ اور پاکستان کا دل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعورترقیاتی تنظیم اور گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کے اشتراک سے پنجاب کلچرل فیسٹیول کی تقریب سے بطورمہمانان خصوصی کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ چیئرمین دارالامان و صدر شعورترقیاتی تنظیم شاہدمحمودانصاری اور پرنسپل ادارہ ہذا رانا اسلم انجم نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔
ملتان سے مزید