• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد کیخلاف نیب استعمال ہورہی ہے، شاہد خاقان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیخلاف نیب استعمال ہو رہی ہے، جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے، وزیراعظم تو پہلے ہی اس پر اتر آئے ہیں،یہ دھمکیاں آپ کو مہنگی پڑیں گی،آپ دس لاکھ لوگ ڈی چوک میں لانے کی بجائے 172 ارکان ایوان میں لائیں۔

 احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 10 لاکھ لوگ تحریک عدم اعتماد کو نہیں روک پائینگے، جس مائی کے لال میں ہمت ہے وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھا دے، میرا اوپن چیلنج ہے وزیراعظم اور وزراء کو وہ اسمبلی جانے سے روک کر دکھائیں۔ انہوں نےکہا کہ احتساب کا مذاق ملک میں جاری ہے.

تحریک عدم اعتماد آئی تو احتساب کے عمل سے ہمارے ممبران پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، تحریک عدم اعتماد آتے ہی نیب کی جانب سے ہمارے ممبران کو نوٹس موصول ہوئے ہیں.

 چیئرمین نیب کو آگاہ کر دوں آپ کا کوئی کام نہیں عدم اعتماد میں مداخلت کرنے کا، تحریک عدم اعتماد آنے پر نیب کے ممبران کو نوٹسز کا جواب آپ کو دینا پڑیں گے۔

اہم خبریں سے مزید