• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن ڈی چوک جلسے منسوخ کریں،چوہدری شجاعت

لاہور( نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ملکی مفاد میں ڈی چوک جلسے منسوخ کریں،حیرت ہے اپوزیشن کے مقابلے میں حکومت بھی جلسے کرنے لگ گئی جو اس کا کام نہیں ہے ، اس سیاسی افراتفری کا فائدہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو ہو سکتا ہے ، اس لئے دونوں فریقین کارکنان کو اشتعال انگیز سیاست کا راستہ مت دکھائیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی حالات محاذآرائی کےمتحمل نہیں ہوسکتےکیونکہ غربت اور مہنگائی سے متاثر عوام جلسوں کی سیاست سے پریشان ہیں ، جمہوریت کی پاسداری کیلئے ہار اور جیت کو انا کا مسئلہ بنائے بغیر ووٹنگ میں حصہ لیں،مسلم لیگ ق نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی ہے ، ہمیں چھوٹی پارٹی کہنے والے بھول گئے ہیں کہ ہم نے بڑے فیصلے کیے ہیں ، دوسروں کی مخالفت مول لینے کے باوجود ہم نے ہمیشہ تدبیر اور صلح جوئی کو ترجیح دی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید