راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)راولپنڈی کینٹ بورڈ کی ریکارڈ ٹیکس ریکوری کا عمل جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہاؤس ٹیکس 65کر وڑ،واٹر چارجز 16کروڑ جبکہ ٹی آئی پی31کروڑ وصول کئے گئے۔ ایگز یکٹو آفیسرعمران گلزار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کینٹ کے رہائشیوں کو سہولیا ت کی فر اہمی ہماری اولین تر جیح ہے ۔ کینٹ بور ڈ کے مختلف شعبوں نے رواں مالی سال کے پہلے نوماہ کے دوران ہاؤس ٹیکس65کر وڑ75لاکھ 55ہزار ،واٹر چارجز 16 کروڑ70لاکھ 85ہزار اور کنز رونسی چارجز4کروڑ 48لاکھ روپے جبکہ ٹی آئی پی ٹیکس کی 31کروڑ18 لاکھ68ہزار روپے کی وصولیاں کیں ۔ شعبہ انسد اد تجاوزات نے بھی مختلف علاقوں سے252ٹر ک تجاوزشدہ سامان ضبط کیا۔کینٹ بورڈ انتظامیہ کے مطابق گز شتہ نو ماہ کے دوران پاکستا ن سٹیز ن پو رٹل کو ملنے والی شکایات کی تعد اد3160 تھی جن میں سے3076کا ازالہ ہو اہےجبکہ 84کی جا نچ پڑ تا ل جاری ہے۔اسی طرح عوامی سہولیاتی مرکز کوملنے کووالی شکایات کی تعداد8388رہی 6189ہے جن کا ازالہ کیا گیا۔