ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت اضلاع کارکردگی کے حوالے سےجائزہ اجلاس ہوا۔ انہوں نے ڈویژن میں 25 شعبان سے رمضان بازار فعال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی ریلیف کیلئے اقدامات کئے جائیں، رمضان میں مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے، لیموں، سبزیوں، اشیا خوردونوش کی قیمتوں کو مانیٹر کیا جائے۔رمضان بازاروں میں اشیاءخوردونوش ارزاں نرخوں پر فراہم کی جائیں گی،رمضان بازار، گندم خریداری،باردانہ تقسیم کیلئے انتظامیہ تیاریاں شروع کرے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن میں 12 پی آر، 36 فلیگ گندم خریداری مراکز بنائے جائیں گے۔ڈویژن میں 638507میٹرک ٹن گندم خریداری کا ٹارگٹ فکس کیا گیا ہے۔ ڈویژن میں 18لاکھ23ہزار ایکڑ پر گندم کاشت کی گئی ہے۔ڈویژن میں اس ماہ 117 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 10984چھاپے مارے گئے۔18 ایف آئی آر، 67 گرانفروش گرفتار، 19 لاکھ 29 ہزار850 روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔